ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے جنگی سمندری طیارہ بردار جہاز کا افتتاح کر دیا۔ جہاز بغیر ری فیولنگ کے 20 سال تک سمندر میں گزار سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 23 جولائی 2017 23:54

ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے جنگی سمندری  طیارہ بردار جہاز کا افتتاح کر دیا۔ جہاز بغیر ری فیولنگ کے 20 سال تک سمندر میں گزار سکتا ہے

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے جنگی سمندری جہاز کو  امریکی بحری بیڑے میں شامل کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس جہاز کے بحری بیڑے میں شامل ہونے سے  امریکا کے دشمن خوف سے کپکپانے لگیں ہیں۔
اس نئے جہاز USS Gerald R Ford کا وزن وزن 1 لاکھ ٹن ہے۔ یہ جہاز سمندر میں بغیر ری فیولنگ کے 20 سال گزار سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے نارفوک، ورجینیا میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران  اس جہاز کو سمندری بیڑے میں شامل کیا۔


اس جہاز کو بنانے کا آغاز 2009 میں ہوا تھا۔ 2015 میں 8 ارب پاؤنڈ سے اس کی تعمیر مکمل ہوئی۔جہاز کوبنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جس کی وجہ سے جہاز کو مکمل کرنے میں کافی وقت بھی لگا ہے۔اس جہاز میں جیٹ جہازوں اور ڈرونز کی لانچنگ کے لیے  بھاپ کی منجینیق کی بجائے الیکٹرومیگنیٹک لانچ سسٹم شامل کیا گیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu