کینسر کی ایک نئی دوا کے ذیلی اثرات سے مریضوں کے سر کے بال بھورے ہو جاتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 24 جولائی 2017 23:50

کینسر کی ایک نئی دوا کے ذیلی اثرات سے مریضوں کے سر کے بال بھورے ہو جاتے ہیں

ڈاکٹر اس وقت اپنا سر کھجانے لگے جب انہوں نے کینسر کی ایک نئی دوا کے ذیلی اثرات میں ایک شخص کے سرکے بالوں کا رنگ سیاہ سے بھورا ہوتے دیکھا۔
کینسر کے کچھ طریقہ علاج تو سرکے بالوں کا خاتمہ کر دیتے ہیں ۔ تاہم ایک نئے طریقہ علاج میں 14 مریضوں پر ایک نئی دوا آزمائی گئی۔پھیپڑے کے کینسر  میں مبتلا یسے مریض جن کی عمر 70سال یا اس سے زیادہ تھیں، پر اس دوا کے ذیلی اثرات بالکل مختلف تھے۔

اس سے اُن کے بالوں کے پگمنٹس ٹھیک ہوتے گئے۔
جب پہلے سرمئی بالوں والے مریض کے سر کے بال بھورے ہوئے تو آٹونومس یونیورسٹی آف بارسلونا کی  ڈاکٹر نوئلیا ،  نے سوچا کہ یہ ایک ہی کیس سامنے آیا ہے۔ تاہم جلد ہی ڈاکٹروں کو پتا چلا کہ اسی طرح کی  علامات تمام مریضوں میں ظاہر ہو چکیں ہیں۔اس کے بعد ڈاکٹروں نے مریضوں سے ان کی بیماری سے پہلے کی تصاویر  منگوائیں۔

(جاری ہے)

یہ چودہ کیسز پھیپھڑوں کے کینسر  کے 52 مریضوں میں سامنے آئے تھے۔ڈاکٹروں نے اُن پر Keytruda،  Opdivo اور Tecentriq نامی دوائیں  دی تھیں۔ چونکہ اکثر مریضوں کے سر کے بالوں کا رنگ تبدیل نہیں ہوا تھا بلکہ صرف 14 افراد کا ہوا تھا ، اس لیے  ہم اسے ایک کیس تو نہیں کہہ سکتے۔
دوا کے استعمال کے بعد 13مریضوں کے سر کے بال گہرے بھورے یا سیاہ ہو گئے جبکہ ایک شخص  کے بال سیاہ ہو گئے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے پہلے یہ دوا دوسری اقسام کے کینسر  پر استعمال کی گئی تو مریضوں کے بال ہی اڑنا شروع ہوگئے۔

Browse Latest Weird News in Urdu