ڈوبتے ہاتھیوں کو بچانے کےلیے نیوی کو ہی میدان میں آنا پڑا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 25 جولائی 2017 23:39

ڈوبتے ہاتھیوں کو بچانے کےلیے نیوی کو ہی میدان میں آنا پڑا
سمندر کے کنارے  نہاتے  ہوئے دو ہاتھی پانی میں بہہ گئے اورڈوبنے لگے۔لیکن سری لنکن نیوی نے ان ہاتھیوں کو بچا لیا۔
نیوی ترجمان کا کہنا ہے کہ کافی کوششوں کے ان ہاتھیوں کو ساحل تک پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

نیوی نےہاتھیوں کو رسیوں سے باندھ کر اور دوسری کشتیوں میں ساحل پر لا چھوڑا۔
اس واقعے کی سامنے آنے والی تصاویر کے مطابق ڈوبنے والے ہاتھی ساحل سے ایک کلو میٹر دور ہیں اور انہوں نے سانس لینے کے اپنی سونڈ پانی سے باہر رکھی ہوئی ہے۔
دو ہفتے پہلے اسی علاقے میں سری لنکن نیوی نے ایک اکیلے ہاتھی کو ساحل سے 8 کلومیٹر دور سے بچایا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu