بچے پر موٹر سائیکل چڑھا دینے والا شخص اسے ہسپتال پہنچانے گیا مگر راستے میں کوڑے کے ڈھیر پر پھینک گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 25 جولائی 2017 23:40

بچے پر موٹر سائیکل چڑھا دینے والا شخص اسے ہسپتال پہنچانے گیا مگر راستے میں کوڑے کے ڈھیر پر پھینک گیا
ایک شخص نے ایک بچے پر موٹر سائیکل چڑھا دی۔موٹر سائیکل کے دونوں پہیے بچے کی ٹانگوں سے گزر گئے، جس کے باعث بچے کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا ۔ زخمی کرنے والے شخص نے جمع ہونے والے ہجوم کو کہا ہے کہ وہ بچے کو ہسپتال پہنچا دیتا ہے۔ بچے کو ہستپال پہنچانے کی بجائے اس شخص نے اسے کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا اور فرار ہو گیا۔
ژہانگ نام کے تربوز فروخت کرنے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ اس نے 18 جولائی کو  دیکھا کہ چینگڈو میں مارکیٹ میں ایک موٹر سائیکل سوار نے بچے پر  موٹر سائیکل چڑھا دی جس سے بچہ زخمی ہوگیا۔

بچے نے بتایا کہ اس کی ماں مارکیٹ میں ہی کام کرتی ہے۔بچے کو زخمی کرنے والے شخص نے اسی دوران پیش کش کی کہ وہ بچے کو ہستپال پہنچانا چاہتا ہے۔ جب کافی دیر تک بچے کی ماں نہ ملی تو ہجوم نے موٹرسائیکل سوار  کو بچے کو ہسپتال پہنچانے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل سوار بچے کو بائیک پر بٹھا کر ہسپتال کی طرف گیا مگر تھوڑا آگے چلنے کے بعد اس نے بچے کو کوڑے کے ڈھیر پر بٹھایا اور فرار ہوگیا۔

بعد میں جمع ہونے والے افراد نے ایمولینس کو فون کیا۔ پولیس نے لڑکے کے باپ کا نمبر حاصل کر کے اسے کال کی تو اس نے اپنی بیوی کو بچے کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے بارے میں بتایا۔ اس پر بچے کی ماں فورا ہسپتال پہنچ گئی۔ بچے کی ماں کی دوکان جائے حادثہ سے 50 میٹر کے فاصلے پر تھی۔
پولیس موٹرسائیکل سوار کی معلومات جمع کر رہی ہے۔پولیس نےاس شخص کی اطلاع دینے والے کو 2 ہزار یوان دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu