مکی مائوس کی سالگرہ

بدھ 18 نومبر 2009 14:41

مکی مائوس کی سالگرہ
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 نومبر ۔2009ء) دنیا بھر کے کروڑوں بچوں کے پسندیدہ کارٹون مِکی ماؤس کی آج اکیاسی ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ مِکی ماؤس کی تخلیق انیس سو اٹھائیس میں والٹ ڈِزنی کمپنی کے مالک کے ایک کاروباری تنازعہ کے نتیجے میں ہوئی تھی۔ والٹ ڈِزنی کے اس وقت کے معروف ترین کارٹون آسوالڈ جو ایک خرگوش کا کارٹون تھا،کاروباری تنازعہ میں ڈِزنی سے چھن گیا۔

(جاری ہے)

والٹ ڈِزنی نے ڈیزائنرلیز کلارک اور ہیو ہرمین سے نئے کارٹونوں کے خاکے تیار کرنےکو کہا۔درجنوں کارٹونوں کے خاکوں کے بعد ڈِزنی کے پالتو چوہے کا خاکہ تیار کیا گیا اور یوں مکی ماؤس کی تخلیق وجود میں آئی۔ مکی ماؤس کو خاموش فلم میں پہلی مرتبہ مئی انیس سو اٹھائیس میں منظر عام پر لایا گیا تاہم آواز کیساتھ مکی ماؤس اٹھارہ اکتوبر انیس سو اٹھائیس کو اسٹیم بوٹ وٕلی میں متعارف کرایا گیا۔مکی ماؤس کا نام ابتدا میں مورٹیمر ماؤس تھا جسے بعد میں بدل کر مکی ماؤس کردیا گیا۔والٹ ڈزنی کمپنی ہر سال اٹھارہ نومبر کو مکی ماؤس کی سالگرہ مناتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu