یو ایس پیسیفک فلیٹ کمانڈر چین پر اگلے ہفتے ایٹمی حملہ کرنے کو تیار۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 27 جولائی 2017 23:41

یو ایس پیسیفک  فلیٹ کمانڈر چین پر اگلے ہفتے ایٹمی حملہ کرنے کو تیار۔۔۔

یو ایس پیسیفک فلیٹ کمانڈر  کا کہنا ہے کہ اگر امریکی صدر اگلے ہفتے چین  پر ایٹمی حملہ کرنے کا حکم دے تو وہ ایسا کرنے سے بالکل نہیں ہچکچائے گا۔

(جاری ہے)


ایڈمرل سکاٹ سوئفٹ نے آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی میں ہونے والی سیکورٹی کانفرنس کے دوران  ایک  سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا حکم مل جائے تو وہ اگلے ہفتے ہیں چین پر ایٹمی حملہ کر دیں گے۔


امریکی فوج کا ہر رکن  داخلی اور خارجی خطرات کی صورت میں امریکی آئین کی حفاظت کےلیے اپنے افسران  اور صدر امریکا کا حکم ماننے کا پابند ہوتا ہے۔ ایسے میں ایڈمرل سکاٹ سوئفٹ کا جواب  خلاف توقع نہیں تھا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے ماہرین کہہ چکے ہیں کہ جنوبی چینی سمندر کے لیے چین اور امریکا کے درمیان  جلد ہی جنگ شروع ہونے والی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu