ائیرپورٹ اہلکار تو تھپڑ کھا کر بھی بے مزہ نہیں ہوا لیکن تھپڑ مارنے والی عورت کو 10 دن جیل میں گزارنا پڑے گے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 29 جولائی 2017 23:36

ائیرپورٹ اہلکار تو تھپڑ کھا کر بھی بے مزہ نہیں ہوا لیکن تھپڑ مارنے والی عورت کو 10 دن جیل میں گزارنا پڑے گے
چینی سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک عورت فلائٹ کی تاخیر کے بعد منسوخ ہونے کے اعلان پر  غصے میں آکر ائیرپورٹ کے اہلکار کے منہ پر تھپڑ مار دیتی ہے لیکن اہلکار تھپڑ کھانے کے باوجود مسکراتا رہتا ہے۔
یہ واقعہ شنینگ تخین بین الاقوامی ائیر پورٹ پر پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق عورت کی فلائٹ موسم کی خرابی کے باعث 5 گھنٹوں تک تاخیر کا شکار ہوتی رہی لیکن پھر منسوخ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اعلان سنتے ہی عورت کاؤنٹر تک پہنچی اور وہاں موجود اہلکار کو تھپڑ دے مارا۔حیرت انگیز طور پر اہلکار تھپڑ کھا کر بھی مسکراتا رہا۔
اپنے غصے کی وجہ سے اس عورت کو 10 دنوں تک جیل میں رکھا جائے گا اور اسے 200 یوان جرمانہ بھی کیا جائے گا۔
 اسی ہفتے کے شروع میں ایک چینی عورت نے سنگا پور کے ائیرپورٹ پر ایک سائن بورڈ ائیرپورٹ کےاہلکار کے منہ پر پھینک کر مارا تھا، جس کی وجہ سے اسے 24 دن جیل میں گزارنا ہونگے۔
ائیرپورٹ اہلکار تو تھپڑ کھا کر بھی بے مزہ نہیں ہوا لیکن تھپڑ مارنے والی ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu