چین میں آسمان پر تیرتے ہوئے پراسرار شہر نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 29 جولائی 2017 23:36

چین میں  آسمان  پر تیرتے ہوئے پراسرار شہر نے  شہریوں کو خوفزدہ کر دیا

چین میں آسمان پر تیرے پراسرار شہر کو دیکھ کر شہری خوفزدہ ہوگئے۔ اس واقعے کی فوٹیج میں  بلند بالا عمارتوں کو بادلوں کے بیچ آسمان پر تیرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو دیکھ کر لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ شہر خلائی مخلوق کا ہے یا یہ کوئی متوازی کائنات ہے۔ایک اور رپورٹ کے مطابق یہ ہولوگرام تھے جو حکام نے بنائے تھے۔
ناسا نے اسی طرح کا ایک پراجیکٹ، پراجیکٹ بلیو بیم ٹسٹ(Project Blue Beam Test) کے نام سے شروع کیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کا مقصد خلائی مخلوق کے زمین پر قبضے کو بیان کرنا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس طرح کا منظر پچھلے دو سالوں میں 4 بار نظر آیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک موسمیاتی مظہریا  سراب ہے جسے  fata morgana   کہا جاتا ہے۔اسی طرح کا واہمہ اکثر کشتیوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی بلندو بالا عمارتیں وہیں موجود چھوٹی عمارتیں ہیں  جو  روشنی کے عمارت سے ٹکرا کر ٹھنڈی اور کثیف ہوا میں سے گزرنے کی وجہ سے بہت زیادہ بلند نظر آ رہی ہیں۔

چین میں  آسمان  پر تیرتے ہوئے پراسرار شہر نے  شہریوں کو خوفزدہ کر دیا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu