ہونولولو کے میئر نے پیدل چلتے ہوئے میسجنگ کرنے پر جرمانے کے بل پر دستخط کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 30 جولائی 2017 23:13

ہونولولو کے  میئر نے پیدل چلتے ہوئے میسجنگ کرنے پر جرمانے کے بل پر دستخط کر دئیے

ہونولولو کے میئرکے دستخط کے بعد پیدل چلتے ہوئے میسجنگ پر پابندی کا بل قانون بن گیا ہے۔ اس قانون کے تحت پیدل چلتے ہوئے میسجنگ کرنا جرم بن گیا ہے، جس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
میئر کرک کالڈویل نے جمعرات کو ہونے والی ایک تقریب میں اس بل پر دستخط کیے۔ یہ قانون 25 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔
اس ماہ کے شروع میں اس بل   کو سٹی کونسل نے 2 کے مقابلے میں 7 ووٹوں سے منظور کیا تھا۔

اس بل میں ہائی وے یا گلیوں میں پیدل چلنے والوں پر موبائل یا دوسری الیکٹرونکس ڈیوائس دیکھنے پر پابندی ہے۔

(جاری ہے)

اس بل کے تحت پیدل چلنے والے پیدل چلتے ہوئے موبائل فون، ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ کمپیوٹر، پیجر اور ویڈیو گیمز ڈیوائسز کو دیکھتے ہوئے استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اس قانون کے تحت چلتے ہوئے فون پر بات کرنے کی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ  محفوظ جگہوں پر سائیڈ واک کے دورن ڈیوائسز کی سکرین دیکھنے کی بھی اجازت ہے۔


ہونولولو میں پولیس پیدل چلتے ہوئے  میسجنگ کرنے والوں کو گرفتار کر کے پہلی بار 15 سے 35 ڈالر جرمانہ کرے گی۔ دوسری بار میں یہ جرمانہ 35 سے 75 ڈالر اور تیسری بار میں 75 سے 99 ڈالر ہوگا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پہلی بار  اس قانون کی تجویز اپنے ساتھیوں کے لیے پریشان  ہائی سکول کے طلباء کے ایک گروپ نے دی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu