دوبئی پولیس کی پیٹرولنگ کار میں موجود ایسی چیزیں جن کے بارے میں آپ نہیں جانتے ہونگے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 31 جولائی 2017 23:18

دوبئی پولیس کی پیٹرولنگ کار میں موجود  ایسی چیزیں جن کے بارے میں آپ نہیں جانتے ہونگے

دوبئی پویس خاص طور پر ٹریفک پولیس کے پاس جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ترین سہولیات اور جدید ترین کاریں ہیں۔ دوبئی  پولیس کی کار میں بہت سی ایسی چیزیں  ہوتی ہیں جو انہیں مجرم یا ملزموں کو پکڑنے میں اور شہریوں کی  مدد کرنے میں معاون ہوتی ہیں۔ ان چیزوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔

•    پویس کار میں لیپ ٹاپ ہوتا ہے۔
•    پولیس  کار میں 12 عدد آئی کیمرہ ہوتے ہیں، آفیسر کیمرہ کنٹرول پینل پر موجود نظر آنے والی کسی بھی کار کو ٹچ کرتا ہے تو سکرین پر اس کار کے بارے میں تمام معلومات سامنے آ جاتی ہیں۔

اگر کار مطلوب ہو تو پینل  سے آوازیں بھی آتی ہیں  لیکن سب خیریت  ہو تو خاموشی رہتی ہے۔
•    پولیس کار میں کئی طرح کا ساؤنڈ سسٹم ہوتا ہے۔
•    پولیس کار میں لائٹ سسٹم ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سسٹم  سے  ڈرائیور کو پتا چلتا ہے کہ کنٹرول روم کیا کہنا چاہتا ہے۔ جیسے اگر لائٹس دائیں جانب سے بائیں جانب چلیں تو مطلب ہوتا ہے کہ مطلوب گاڑی پیچھے آ رہی ہے۔

لائٹ درمیان میں جلنا بجھنا  شروع کر دیں تو اس کا مطلب ہے کہ پولیس پیچھے موجود گاڑی کو روکنا چاہتی ہے۔
•    رات کے اوقات میں کام کرنے کے لیے پولیس کار میں ٹارچ بھی ہوتی ہیں۔یہ ٹارچ اتنی طاقتور ہوتی ہیں کہ جب پولیس شیشے میں سے سامنے روشنی ڈالتے ہیں تو سامنے سے آنے والے ڈرائیور کو کچھ نظر نہیں آتا۔
•    پولیس کار میں ”کون“ بھی ہوتی ہیں۔

یہ زرد رنگ کی کیپ جیسی ہوتی ہیں، جنہیں سڑک پر  کھڑا کر کے گاڑیوں کو روکا جاتا ہے۔
•     پولیس کار میں فرسٹ ایڈ کٹ بھی ہوتی ہے۔
•    پولیس کار میں صفائی کے برش ہوتے ہیں۔
•    پولیس کار میں کپڑا بھی ہوتا ہے ، جو حادثے میں مرنے والوں پر ڈھکا جاتا ہے۔
•    پولیس کارڈ میں پلاسٹک ٹیپ ہوتی ہے، جس کی مدد سے سڑک کو بلاک کیا جا تاہے۔


•    پولیس کار میں چھوٹا سا بیلچہ بھی ہوتا ہے۔
•    پولیس کار میں منعکس  ٹرائی اینگل ہوتے ہیں۔
•    پولیس کار میں ایمرجنسی کے لیے ہتھوڑا بھی ہوتا ہے۔
•    پولیس کار میں لوہے کی ایک سلاخ بھی ہوتی ہے۔
•    پولیس کار میں آگ بجھانے کے آلات بھی ہوتے ہیں۔
•    پولیس کار میں ایک ریکارڈنگ کیمرہ بھی ہوتا ہے جو آفیسر کی جیب سے منسلک ہوتا ہے۔

آفیسر کسی گاڑی کو روکنے کے لیے باہر نکلتا ہے تو فوراً ہی اس کیمرے کو چلا دیتا ہے۔اس کیمرے میں آفیسر اور روکے جانے والے شخص کے بیچ میں ہونے والی گفتگو ریکارڈ ہو جاتی ہے۔
•    پولیس کار میں آفیسر کے پاس الیکٹرونک نوٹ بک بھی ہوتی ہے۔ جو کار کا نمبر نوٹ کرنے اور جرمانے  کا پیغام بھیجنے کے کام آتی ہے۔ اس ای نوٹ بک سے بھیجا گیا میسج کار کے مالک کو پانچ منٹ میں مل جاتا ہے۔اس ای بک سے آفیسر کسی بھی کار کی معلومات بھی دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu