ایک لاکھ ہتھیاروں سے دو سال میں تیار کیا جانے والا مجسمہ برطانوی حکومت نے مسترد کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 31 جولائی 2017 23:18

ایک لاکھ ہتھیاروں سے دو سال میں تیار کیا جانے والا مجسمہ برطانوی حکومت نے مسترد کر دیا

برطانیہ میں نائف اینجل(Knife Angel) کےنام سے 26 فٹ اونچا مجسمہ بنایا گیا ہے۔ یہ مجسمہ 1 لاکھ چاقوؤں کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ایک لاکھ چاقو ؤں سے مجسمے کا بنایا جانا واقعی متاثر کن  ہے لیکن  یہ مجسمہ چاقوؤں سے تشدد کا شکار ہونے والوں کو یاد کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، جو برطانیہ میں ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے۔تاہم برطانوی حکومت نے اس مجسمے کو مسترد کر دیا ہے۔


اس مجسمے کو الفی راڈلے نے 2 کی محنت سے ڈیزائن کرنے کے بعد بنایا ہے۔الفی کو اتنی بڑی تعداد میں چاقو پولیس نے دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کو یہ چاقو مختلف وارداتوں میں ملے تھے۔ پولیس کو ملنے والے بہت سے  چاقوؤں کے بلیڈ  پر حملہ آوروں نے اپنے شکار کا نام بھی کھدوایا ہوا تھا ۔ پولیس نے یہ چاقو برطانیہ اور ویلز سے جمع کیے تھے۔جو چاقو کم رہے وہ  برٹش آئرن ورکس سنٹر، شروپشائر نے فراہم کیے ہیں۔


الفی نے مجسمے میں استعمال ہونے والے چاقو کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد کند بھی کر دیا  تھا  تاکہ وہ کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں ۔
الفی نے اس وقت عدالت میں ایک پٹیشن دائر کی ہوئی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اس مجسمے کو ٹرافالگر سکوائر پر نصب کیا جائے تاکہ لوگوں میں اس مسئلے کا شعور بڑھے۔

ایک لاکھ ہتھیاروں سے دو سال میں تیار کیا جانے والا مجسمہ برطانوی حکومت ..

Browse Latest Weird News in Urdu