دریا کو صاف کر دیا گیا ہے۔ ثبوت دینے کے لیے میئر نے دریا میں تیراکی شروع کر دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 3 اگست 2017 23:51

دریا کو صاف کر دیا گیا ہے۔ ثبوت دینے کے لیے میئر نے دریا میں تیراکی شروع کر دی

چین کے صوبے ہینان کے ایک شہر کے میئر نے صرف یہ ثابت کرنے کے لیے کہ انہوں نے دریا کو صاف کر دیا ہے، خود ہی دریا میںتیراکی شروع کر دی۔
یونگچینگ کے درمیان مین بہنے والا یہ دریا پچھلی جولائی میں بہت زیادہ آلودہ تھا۔ اس پر ماحول دوست میئر لی زہونگوا نے اسکی صفائی میں ذاتی دلچسپی لینا شروع کر دی۔منگل کو انہوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے دریا کو صاف کر دیا ہے۔

اس بات کا ثبوت دینے کے لیے انہوں نے اپنے چھ ساتھیوں کے ساتھ دریا میں تیراکی بھی کی۔

(جاری ہے)


سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر اُن کے ایک ساتھی نے ایک گندے دریا کو صاف کرنے پر اُنکی کافی تعریف کی ہے۔
یہ پہلی بار نہیں کہ لوگ اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے طرح طرح کے مطاہرے کریں۔ 2013 میں ایک کاروباری شخص نے مقامی حکام سے ایک دریا کی صفائی کے لیے بات کی جب ان کی بات نہیں سنی گئی تو انہوں نے مقامی حکام کو کہا کہ اگر اُن میں سے کوئی بھی گندے دریا میں 20 منٹ تک تیرے گا، اسے 2 لاکھ یوان دئیے جائیں گے۔
اس سے اگلے سال ایک جوتا ساز کمپنی کے منیجر بھی ایک دریا میں نہانے پہنچ گئے۔ وہ صرف یہ ثابت کرنا چاہتے تھے کہ اُنکی فیکڑی کے مواد سے دریا گندہ نہیں ہو رہا۔

Browse Latest Weird News in Urdu