پولیس نے چرائے ہوئے کھمبوں کو گاڑی پر لے جانے والے چور کو گرفتار کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 4 اگست 2017 23:37

پولیس نے چرائے ہوئے کھمبوں کو گاڑی پر لے جانے والے چور کو گرفتار کر لیا

نیدرلینڈ کے ایک شخص کو پولیس نے اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنی کار پر چرائے ہوئے کھمبے لے جا رہا تھا۔
لیلیسٹاڈ پولیس نے فیس بک پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک چھوٹی کار پر دو کھمبے لدے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔
پولیس نے ڈرائیور کو روکا تو معلوم ہوا کہ وہ قانون کی دیگر خلاف ورزیوں کا بھی مرتکب ہوا ہے۔ چور پر ایک الزام یہ بھی ہے کہ وہ چرائی ہوئی چیزوں کو نامناسب انداز میں لے جا رہا تھا۔

(جاری ہے)


پولیس نے اس کیس کی تفتیش اشیاء کی ترسیل کے غلط طریقے پر کی تھی۔ یہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا کیس تھا۔ بعد میں پتا چلا کہ گاڑی کا ڈرائیور بھی نشے میں تھا۔ لیکن ڈرائیور نے سانس کا ٹسٹ کرانے سے انکار کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر ڈرائیور کو زیادہ سے زیادہ سزا ہوگی۔ بعد میں پولیس کو پتا چلا کہ یہ کھمبے بھی چرائے ہوئےہیں۔ ڈرائیور پر ایک اور الزام سامنے آیا کہ اس نے ادائیگی کیے بغیر پیٹرول بھی بھرا ہے۔
پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر گاڑی کو ضبط کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu