بے وقوف ڈاکوؤں کو ریسٹورنٹ کے مالک نے کہا ایک گھنٹے بعد آنا اور وہ آ بھی گئے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 4 اگست 2017 23:42

بے وقوف ڈاکوؤں کو ریسٹورنٹ کے مالک نے کہا ایک گھنٹے بعد آنا اور وہ آ بھی گئے

یہ اگست 2013 کی بات ہے۔ اتوار کے دن رات گئے 39 سالہ ماریو گارسیا اور 28 سالہ ڈومنگور گارسیا ہرنانڈیز، ویسٹ روجر پارک کے ایک ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے اور کھانے کا مطالبہ کیا۔ مالک نے انہیں بتایا کہ وہ بہت مصروف ہے۔ اس پر گارسیا ہرنانڈیز نے کہا کہ میں تمہیں قتل کر دوں گا میرے پاس گن ہے۔ اس کے ساتھ ہی 4 فٹ 8 انچ اونچے اور 160 پاؤنڈ وزنی گارسیا نے گن دکھا بھی دی۔

(جاری ہے)

گن دیکھ کر ریسٹورنٹ کے مالک نے دیگر لوگوں کی حفاظت کی خاطر اُن سے کہا کہ وہ ایک گھنٹے بعد تشریف لے آئیں۔ یہ سن کر دونوں چلے گئے۔
جیسے وہ باہر گئے مالک نے پولیس کو فون کر دیا۔ حیرت انگیز طور پر دونوں ایک گھنٹے بعد واپس بھی آ گئے اور اس بار اُن کے پاس بیس بال بیٹ تھا۔ پولیس نے انہیں ڈکیتی کی کوشش کے جرم میں گرفتار کر لیا۔بعد میں پولیس نے ان کے گھر سے گن بھی برآمد کر لی لیکن وہ ایک پانی سے چلنے والا  کھلونا نکلا۔

Browse Latest Weird News in Urdu