نیشنل جیوگرافک نے 2017 کی بہترین سفری تصاویر کا اعلان کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 6 اگست 2017 22:33

نیشنل جیوگرافک نے 2017 کی بہترین سفری تصاویر کا اعلان کر دیا

نیشنل جیوگرافک 2017 فوٹوگرافر کے سالانہ مقابلے  کا اختتام ہو گیا ہے اور اس کے بعد بہترین تصاویر کا اعلان بھی  کر دیا گیا ہے۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی مقابلے میں فطری نظاروں ،  لوگوں اور شہروں کی تصاویر کو متقابلے میں شامل کیا گیا۔
اس مقابلے کے ججوں نے 15 ہزار سے زیادہ تصاویر کا جائزہ لیا۔   مقابلے میں تین درجہ بندیوں میں تصاویر کو شامل کیا گیاتھا۔

اس میں فطرت، لوگ اور شہر شامل تھے۔ اس مقابلے کا پہلا انعام میکسیکو کے  سرجیو تاپیرو ویلاسکو  کی تصویر کو ملا۔ اُن کی تصویر میں آتش فشاں کی راکھ کے بادلوں میں بجلی کو چمکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔یہ تصویر فطرت کی درجہ بندی میں بھی پہلے نمبر پر رہی۔ مقابلے میں دوسرا نمبرشہروں کی تصویر  نوربرٹ فرٹز کی تصویر لیول آف ریڈنگ کو ملا۔

(جاری ہے)

تیسرے نمبر پر ترکی کے  ایف دیلیک  اویر رہے جن کی تصویر ورشپ (عبادت) لوگوں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر رہی۔

اس مقابلے میں پہلے نمبر پر آنے والے کو 2500 ڈالر نقد اور نیشل جیوگرافک کی ٹیم کے ساتھ  گالاپاگوس جزیرے  پر  10 روز تک سیر کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ دوسرے  اور تیسرے نمبر پر آنے والی تصویر بنانے والے کو 750 ڈالر اور 500 ڈالر دئیے جائیں گے۔
اس مقابلے کی بہترین تصاویر دیکھنے کے لیے ذیل کا البم دیکھیے۔

نیشنل جیوگرافک کی 2017 کی بہترین سفری تصاویر

Browse Latest Weird News in Urdu