آسٹریلیوی کیفے عورتوں کے مقابلے میں مردوں سے 18فیصد زیادہ چارج کرنےلگا۔ دلچسپ وجہ

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 6 اگست 2017 22:33

آسٹریلیوی کیفے  عورتوں کے مقابلے میں مردوں سے 18فیصد زیادہ چارج کرنےلگا۔ دلچسپ وجہ

آسٹریلیا کا ایک کیفے مردوں کے مقابلے میں عورتوں کو بہتر سیٹ فراہم کرتا ہے اور عورتوں سے کم چارجز لیتا ہے۔
ایلکس او برائن میلبورن ، آسٹریلیا میں  ہینڈ سم ہر(Handsome Her) کیفے چلاتی ہیں۔ایلکس کا کہنا ہے کہ وہ عورتوں کو بہتر ڈیلز دیتی ہیں۔ عورتوں کو بہتر سیٹ دیتی ہیں جبکہ مردوں کو عورتوں کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ادائیگی کرنی پڑتی ہیں۔
ایلکس کا کہنا ہے کہ اُن کا کیفے عورتوں کا ہے اور عورتوں کے لیے ہے۔

تاہم یہاں مرد بھی آ سکتے ہیں۔ ایلکس کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں ایک ہفتہ وہ ایک  مردوں سے 18فیصد زیادہ چارج کرتے ہیں۔ ایلکس کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ اضافی ادائیگی ضروری نہیں، اگر کوئی نہ کرنا چاہے تو اسے کیفے سے نکالا نہیں جاتا۔
ایلکس کا کہنا ہے کہ 2016 کی رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا  میں مردوں اور عورتوں کی تنخواہوں میں 18فیصد کا کہنا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب ہے مرد اگر 100فیصد کماتے ہیں تو عورتیں اس کا 82فیصد کماتی ہیں۔ اسی کے بارے میں  آگاہی کے لیے ایلکس نے مردوں سے 18فیصد زیادہ چارج کرنا شروع کر دیا ہے۔
ایلکس نے اسے اضافی ادائیگی کو مردوں کے ٹیکس کا نام دیا ہے۔ایلکس کا کہنا ہے کہ ان کے کیفے میں آنے والے کسی مرد نے آج تک اس ٹیکس کو ادا کرنے سے انکار نہیں کیا۔ ایلکس کا کہنا ہے کہ  اس اضافی رقم کو وہ عورتوں کے لیے کام کرنے والے اداروں کو عطیہ کر دیتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu