ناسامیں ملازمت کے لیے 9 سالہ بچے کا دلچسپ خط

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 6 اگست 2017 22:34

ناسامیں ملازمت  کے لیے 9 سالہ بچے کا دلچسپ خط

نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے 9 سالہ بچے نے ناسا کے ایک ملازمت کے اشتہار کے حوالے سے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ بچے کاکہنا ہے کہ وہ ”گارجین آف گلیکسی“ ہے اور اس کی صلاحیتیں اس ملازمت کے لیے موزوں ہیں۔
ناسا نے حال ہی میں پلانیٹری پروٹیکشن آفیسر کی ملازمت کا اعلان کیا تھا۔ اس کے جواب میں 9 سالہ جیک ڈیوس نے خود کو موزوں سمجھتے ہوئے ناسا کو خط لکھا ہے۔


ہاتھ سے لکھے ہوئے خط میں جیک نے کہا ہے کہ میں  تقریبا 9 سال کا ہوں اور میرا خیال ہے کہ میں اس ملازمت کے لیے موزوں ہوں۔جیک نے مزید لکھا کہ اس کی وجوہات میں سے ایک  یہ ہے کہ میری بہن  مجھے خلائی مخلوق سمجھتی ہے۔جیک نے مزید بتایا کہ وہ خلا اور خلائی مخلوق کی تمام فلمیں دیکھ چکا ہے۔جیک نے بتایا کہ وہ ویڈیو گیمز میں بہت اچھا ہے اور خلا کے حوالے سے ”مین ان بلیک“ فلم دیکھ کر اپنی معلومات میں اضافہ کرے گا۔

(جاری ہے)

جیک نے مزید لکھا کہ میں نوجوان ہوں اور خلائی مخلوق کی طرح سوچنا  سیکھ سکتا ہوں۔
جیک کے اس پراعتماد خط نے ناسا کے  پلانیٹری سائنس ڈائریکٹر  جم گرین کو بھی متاثر کیا۔ جم نے جیک کو ایک جوابی خط بھی لکھا ہے۔
جم نے لکھا کہ مجھے معلوم ہوا ہے آپ گارجین آف گلیکسی ہیں اور پلانیٹری پروٹیکشن آفیسر بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ بہت اچھی بات ہے۔

جم نے لکھا کہ ہماری پلانیٹری پروٹیکشن آفیسر کی پوزیشن بہت زبردست اور بہت اہم کام کے لیے ہے۔جب ہم چاند، شہابیوں اور مریخ سے نمونے لائیں تو یہ زمین کو جرثوموں سے محفوظ رکھنے کےلیے ہے۔
اپنے خط میں جم نے جیک کو اس ملازمت کی پیش کش تو نہیں کی لیکن اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ  وہ سکول میں محنت کرے  اور مستقبل میں ناسا کا حصہ بنے۔جم نے جیک کو خط ہی نہیں  لکھا بلکہ اسے فون بھی کیا اور اس کی ناسا میں دلچسپی کے لیے اس کا شکریہ ادا کیا۔
جم کا کہنا ہے کہ انہیں چھوٹے بچوں  خلا اور سائنس میں دلچسپی لینے سے کافی خوشی ہوئی ہے۔

ناسامیں ملازمت  کے لیے 9 سالہ بچے کا دلچسپ خط

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu