ہوائی جہاز پر سفیدرنگ کیوں کیاجاتا ہے؟

Ameen Akbar امین اکبر پیر 7 اگست 2017 23:34

ہوائی جہاز پر سفیدرنگ کیوں کیاجاتا ہے؟

کیا آپ کو معلوم ہے کہ زیادہ تر ہوائی جہازوں پر سفید رنگ کیوں کیا جاتا ہے؟
ہوائی جہازوں کا اصل رنگ سفید نہیں ہوتا بلکہ جہاز کو سفید رنگ میں رنگنے کے لیے اس پر تقریبا ً 65 گیلن سفید رنگ استعمال کیا جاتا ہے۔
جہازوں کے سفید رنگ کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ سفید رنگ کے باعث سورج کی شعاعیں منعکس ہو جاتی ہیں۔ اس سے جہاز گرم بھی نہیں ہوتا اور سورج کی تابکار شعاعیں اسے نقصان نہیں پہنچاسکتی۔

سفید  یا ہلکے رنگ جہازوں کے لیے سن بلاک کی طرح ہیں۔اس کی مثال ایسے ہی ہے جیسے آپ دھوپ میں سیاہ رنگ کی شرٹ پہنیں تو آپ کو زیادہ گرمی لگے گی جبکہ سفید رنگ کی شرٹ میں اتنی زیادہ گرمی محسوس نہیں ہوگی۔
جہاز کا رنگ سفید ہو تو یہ سورج کی روشنی میں بھی ٹھنڈا رہتا ہے اور ائیرلائنز کو اسے ٹھنڈا رکھنے کے لیے زیادہ خرچ نہیں کرنا پڑتا۔

(جاری ہے)


جہاز پر سفید رنگ کا صرف مالی فائدہ  ہی نہیں ہوتا۔

جہاز میں بہت سے پارٹس پلاسٹک، فائبر گلاس، کاربن فائبر اور اسی طرح کے میٹریل سے بنے ہوتے ہیں۔ سورج کی روشنی براہ راست ان پارٹس پر پڑتی ہے۔سفید یا ہلکے رنگ کی وجہ سے سورج کی روشنی انہیں نقصان نہیں پہنچاتی۔بہت سی ائیرلائن ایسی ہوتی ہیں جو اپنے جہازوں پر سرخ یا دوسرے رنگ کرنا چاہتی ہے۔ ماحولیاتی ادارے اور ایجنسیاں ایسے جہازوں کو پابند بناتی ہیں کہ جہازوں کے کچھ حصے پر لازمی سفید رنگ  کریں۔


کچھ ائیرلائن نے کوشش کی تھی کہ وہ جہازوں پر کوئی رنگ نہ کریں۔ امریکن ائیرلائنز کافی عرصے تک اپنےجہازوں کو بغیر کسی رنگ کے اڑاتی رہی لیکن  اس صورت میں کمپنی کو جہازوں کو پالش کرنے پر اچھا خاصا خرچ کرنا پڑتا تھا۔اسی وجہ سے اب اکثر ائیرلائنز نے اپنے جہازوں پر سفید رنگ کرنا شروع کردیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu