بغیر ڈرائیور کی گاڑی کو کون چلا رہا تھا؟ معلوم ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 8 اگست 2017 23:47

بغیر ڈرائیور کی گاڑی کو کون چلا رہا تھا؟ معلوم ہوگیا
ورجینیا میں بغیر ڈرائیور  کے گھومنے والی  گاڑی سے  پریشان لوگوں کو معلوم ہو ہی گیا کہ آخر کار اسے کون چلا رہا تھا؟
معلوم ہوا ہے کہ کار کی سیٹ سے ملتا جلتا کاسٹیوم پہنے ایک شخص گاڑی کی سیٹ پر ہی بیٹھ کر اسے چلا رہا تھا۔اس سے پہلے آرلنگٹن کاؤنٹی کے رہائشیوں نے  پولیس کو خبردار کیا تھا کہ بغیرڈرائیور کے ایک گاڑی سڑکوں پر گھوم رہی ہے۔

(جاری ہے)


گاڑی کی تحقیقات جاری تھیں کہ این بی سی واشنگٹن کے رپورٹر کو اندازہ ہوگیا کہ  گاڑی کا ڈرائیور تو گاڑی کی سیٹ پر ہی بیٹھا ہے۔

رپورٹر نے گاڑی کے شیشے کو بجا کر سیٹ پر بیٹھے ہوئے لڑکے سے بات چیت کی کوشش کی مگر لڑکے نے جواب نہیں دیا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ اس طرح  گاڑی چلانا، بغیر ڈرائیور کی گاڑیوں سے متعلق  ورجینا ٹیک ٹرانسپورٹیشن انسٹی ٹیوٹ  کا ایک تجربہ تھا۔
پولیس اور ورجینیا ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کا کہنا ہے کہ وہ گاڑی کے بارے میں آگاہ نہیں تھے لیکن آرلنگٹن کاؤنٹی کا عملہ اس تجربے سے باخبر تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu