سٹورجس موٹر سائیکل ریلی، جس میں ہر سال 5 لاکھ سے زیادہ افراد شرکت کرتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 8 اگست 2017 23:47

سٹورجس موٹر سائیکل ریلی، جس میں ہر سال 5 لاکھ سے زیادہ افراد شرکت کرتے ہیں

سٹورجس موٹر سائیکل ریلی (Sturgis Motorcycle Rally) ایک امریکی موٹر سائیکل ریلی ہے۔ یہ ریلی ہر سال10 دنوں تک  سٹورجس، جنوبی ڈکوٹا  میں منعقد ہوتی ہے۔ آج کل بھی یہ  77 ویں  سالانہ ریلی جاری ہے۔عام طور پر یہ ریلی اگست کے پہلے پورے ہفتے میں منعقد ہوتی ہے۔2015 میں سٹورجس کے حکام نے اس کادورانیہ بڑھا  کر دس دن کر دیا تھا۔ اب یہ جمعے کو شروع ہوتی ہے  اور دوسرے ہفتے کے اتوار کو ختم ہوتی ہے۔


اس موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد 1938 میں انڈین موٹرسائیکل  رکھنے والے کے ایک گروپ نے کیا۔ انڈین ایک موٹر سائیکل برانڈ ہے جو امریکا میں کافی مقبول ہے۔  اس کےآغاز کا مقصد موٹرسائیکلوں کے کرتب دکھانا اور ریس لگانا تھا۔اس ریلی میں حصہ لینے والے موٹر سائیکل سواروں کی تعداد عام طور پر 5 لاکھ ہوتی ہے لیکن 2015 میں اس ریلی میں سب سے زیادہ 7 لاکھ 39 ہزار  افراد نے حصہ لیا، جس کے باعث اس ریلی ؛سے 800 ملین ڈالر کی آمدن ہوئی۔

(جاری ہے)


14 اگست 1938 کو شروع ہونے والی پہلی ر یلی میں  جیک پائن جپسی موٹر سائیکل کلب نے بھی حصہ لیا۔ اس کلب کے پاس آج بھی اپنے ٹریک ہیں ، جو اس ریلی کا مرکز ہوتےہیں۔
اس ریلی میں ہر سال اوسط دس افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو تے ہیں، تقریباً 400گرفتار ہوتے ہیں اور 300 کو ہسپتال جانا پڑتا ہے۔ 2015 میں اس ریلی میں سب سے زیادہ 14 افراد ہلاک ہوئے جبکہ پچھلے سال ہونے والی ریلی میں  سب سے کم ،3 افراد، مارے گئے۔

Browse Latest Weird News in Urdu