ٹوائلٹ استعمال کرنے والا چور ڈی این اے سے پکڑا گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 9 اگست 2017 23:53

ٹوائلٹ استعمال کرنے والا چور ڈی این اے  سے پکڑا گیا

کیلیفورنیا  کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک چور  نے ٹوائلٹ استعمال کیا اور فلش نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے وہ ڈی این اے کی مدد سے پکڑا گیا۔
ونچورا کاؤنٹی شیرف   آفس کا بیان ہے کہ 42سالہ اینڈریو  جینسن کو 28 جولائی کو گرفتار کیا گیاتھا۔ تھاؤزنڈ آکس میں 7 اکتوبر 2016 کو ہونے والی چوری کی واردات کے دوران  اینڈریو نے ٹوائلٹ استعمال کی  اور بغیر فلش کیے چلا گیا۔

پولیس نے  فضلے کو ڈی این اے ٹسٹ کے لیے بھجوا دیا۔

(جاری ہے)


کیلیفورنیا ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس نے 25 جولائی کو شیرف آفس کو مطلع  کیا کہ فضلے کے ڈی این اے کا رزلٹ اینڈریو کے ڈی این اے سے ملتا ہے۔
شیرف آفس کے ڈیٹیکٹو ٹم ہوہمین نے بی بی سی کو بتایا کہ چور نے اپنا کام کیا اور اس پر پانی نہیں بہایا۔ ٹم نے مزید بتایا کہ بہت سے لوگ  نہیں جانتے کہ ڈی این اے بالوں اور تھوک  کے علاوہ بھی کئی چیزوں سےمعلوم کیا جا سکتا ہے۔ٹم نے بتایا کہ  ہم موقع واردات پر موجود تمام شواہد جمع کرتےہیں چاہے وہ جلا ہوا سگریٹ ہو یا پیچھے چھوڑی ہوئی کوئی بھی چیز۔ ہم اس کا تجزیہ کرتےہیں۔
اینڈریو کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ اسے 70 ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu