بے وقوف چور۔ خود کار لاک کے ذریعے گاڑی میں پھنس گیا اور پکڑا گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 10 اگست 2017 23:41

بے وقوف چور۔ خود کار لاک کے ذریعے گاڑی میں پھنس گیا اور پکڑا گیا

ایک بے وقوف چور صاحب ایسے بھی گزرے ہیں جوگاڑی چوری کرنے کے لیے گاڑی میں بیٹھے مگر پھر گاڑی نے انہیں باہر نکلنے نہ دیا۔
جنوبی افریقا میں ایک چور گاڑی کا تالا توڑ کر گاڑی میں بیٹھے لیکن اسی وقت گاڑی کا خودکار لاک   سسٹم فعال ہو گیا ، جس کے باعث چور صاحب گاڑی کے اندر ہی بیٹھے رہ گئے۔

(جاری ہے)


ان چور صاحب نے گاڑی میں گھسنے کے لیے سگنل جام ڈیوائس استعمال کی تھی لیکن جب  چور صاحب گاڑی میں پھنس گئے تو ساتھ سے گزرتے لوگوں سے باہر نکلنے کے لیے مدد مانگنے لگے۔

لوگوں نے مدد تو کیا کرنی تھی الٹا پولیس کو بلا لیا۔ ڈیڑھ گھنٹے بعد گاڑی کے مالک آئے تو انہوں نے اپنی گاڑی کا لاک کھول کر چور کو باہر نکالا۔
جنوبی افریقا میں کار چوری ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ہر سال جنوبی افریقا میں 776 ملین ڈالر  مالیت کی کاریں چوری ہوتی ہیں۔ چوری ہونے والی کاروں میں سے 30 فیصد ہمسایہ ملکوں میں سمگل کر دی جاتی ہے  جبکہ باقی  توڑ پھوڑ کر حلیہ بدلنے کے بعد  ملک میں ہی فروخت کر دی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu