اسے کہتے ہیں موت سے بال بال بچنا۔ رکاؤٹ توڑ کر ریلوےلائن عبور کرنے والی گاڑی بال بال بچ گئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 10 اگست 2017 23:42

اسے کہتے ہیں موت سے بال بال بچنا۔ رکاؤٹ توڑ کر ریلوےلائن  عبور کرنے والی گاڑی بال بال بچ گئی

پولینڈ کے ٹرانسپورٹ کےحکام نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے  کہ کس  طرح ایک گاڑی ریل کی زد  میں آنے سے بال بال بچتی ہے۔
پی کے پی پولش ریلوے لائنز ایس اے نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں کشالین کے ریلوے ٹریک پر ایک گاڑی کو رکاؤٹ توڑ کر ریلوے لائن پار کرتے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ گاڑی  جیسے ہی ریلوے لائن عبور کرتی ہے کہ ریل اسے  چھوتی ہوئی گزر جاتی ہے۔اس کے بعد گاڑی میں سے چار افراد باہر نکل کر گاڑی کا معائنہ کرتےہیں کہ اسے کوئی نقصان تو نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu