مہم جوؤں کو 100 سال پرانا فروٹ کیک مل گیا، ابھی بھی کھانےکے قابل ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 12 اگست 2017 23:23

مہم جوؤں کو 100 سال پرانا فروٹ کیک مل گیا، ابھی بھی کھانےکے قابل ہے

اگر آپ برفانی علاقے میں کسی  مہم پر جا رہے ہیں اور ساتھ میں کچھ کھانے کے لیے بھی لے جانا چاہتے ہیں تو فروٹ کیک اس کے لیے بہترین آپشن ہے کیونکہ یہ ایک سو سال تک بھی کھانے کے قابل رہ سکتا ہے۔
ماحول کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے چند مہم جوؤں کو قطب جنوبی میں  100 سال پرانا فروٹ کیل ملا ہے، جو اب بھی  کسی حد تک کھانے کے قابل ہے۔
انٹارٹک ہیرٹیج ٹرسٹ کا دعویٰ ہے کہ یہ کیک ہنٹلے اور بالمر نے بنایا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کیک بہترین حالت میں کاغذ میں لپٹا ہوا ملا ہے، کاغذ میں لپٹے فروٹ کیک کو ٹن کے ڈبے میں رکھا گیا تھا، جس  کی وجہ سے یہ اب تک بہتر حالت میں ہے۔خیال ہے کہ یہ کیک برطانوی مہم جو رابرٹ فالکن سکاٹ   یہاں لے کر آئے تھے۔اُن کے کاغذات سے پتا چلتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ  مخصوص برانڈ کا فروٹ کیک لائے تھے۔سکاٹ اور اُن کی پارٹی کامیابی سے  1910 سے 1913 میں ٹیرا نوا مہم میں قطب جنوبی پہنچ گئی تھی لیکن واپسی کے سفر میں وہ سب مارے گئے۔
نیوزی لینڈ کے انٹارٹک ہیرٹیج ٹرسٹ کی پروگرام منیجر کا کہنا ہے کہ قطب جنوبی کے حالات میں فروٹ کیک آج بھی بہترین غذا ہے۔ برف میں ٹرپ پر جانے والے آج بھی اسے اپنے ساتھ لے جاتےہیں۔

مہم جوؤں کو 100 سال پرانا فروٹ کیک مل گیا، ابھی بھی کھانےکے قابل ہے

Browse Latest Weird News in Urdu