بندریا نے فیس بک میں اکاوٴنٹ کھول لیا

اتوار 20 دسمبر 2009 14:41

بندریا نے فیس بک میں اکاوٴنٹ کھول لیا
ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔20دسمبر۔2009ء) فیس بک کی تاریخ میں پہلی بار ایک بندریا نے اکاوئنٹ کھول کر آن لائن انٹرنیٹ کی دنیا میں سنسنی پھیلادی۔

(جاری ہے)

آسٹریا کے چڑیا گھر شانبرن میں جانوروں کیلئے انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے اورنگوٹین نونجا نامی بندریا نے دسمبر کے اوائل میں اکاوئنٹ کھولا جہاں اس کی بہت سی تصاویر روزانہ اپ لوڈ ہوتی ہیں،نونجا کے اس اکاوئنٹ نے فیس بک ارکان میں سنسنی پھیلادی ہے اورہرکوئی اسے ایڈ کرنا چاہتا ہے نونجا کے اب تک چھیاسٹھ ہزار فینس بن چکے ہیں۔

نونجا ایک مصورہ بھی ہے جوڈھائی سو سے زیادہ تصاویربناچکی ہے اور اس کی تصاویردوہزار ڈالرتک میں خریدی گئی ہیں۔ چڑیا گھر کے منتظمین کا کہنا ہے کہ شانبرن کے گوریلوں میں کمیونیکیشن کی صلاحیتیں بڑھانے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے جس کا بہترین اظہارنونجا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu