جادوئی لوشن، جس کےلگانے سے بچے 14 گھنٹے تک سوتے رہتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 14 اگست 2017 23:43

جادوئی لوشن، جس کےلگانے سے بچے 14 گھنٹے تک سوتے رہتے ہیں

ایک ماں کا دعویٰ ہے کہ ایک جادوئی لوشن کی وجہ سے اس کی 18 ماہ کی بیٹی رات کو 14 گھنٹے تک پرسکون سوتی رہتی ہے۔
رومفورد ایسکس سے تعلق رکھنے والی پیرس کلوئی   کا کہنا ہے کہ اب سے پہلے وہ اپنی بیٹی کی وجہ  ہر روز رات کو 6 سے 7 دفعہ جاگتی تھی، لیکن اب اس کی بیٹی ہرروز 14 گھنٹے تک سکون سے سوتی رہتی ہے۔
پیرس کا کہنا ہے کہ وہ اپنی روٹین سے تنگ تھی، اسی وجہ سے وہ لش (Lush) سٹور میں گئی اور اُن سے اس سلسلے میں مدد مانگی۔

(جاری ہے)

پیرس نے سٹور سے   جئی کے آٹے(oatmeal)، لیونڈر(lavender)  ، ٹونکا(Tonka) اور چند دوسرے اجزا سے بنی کریم خریدی۔ پیرس کا کہنا ہے کہ یہ کریم اتنی زیادہ مفید ہے کہ بیٹی کو  لگاتے ہوئے اسے بھی نیند آنے لگ جاتی ہے۔
پیرس کا کہنا ہے کہ میں سپورٹ ورکر ہوں اور کبھی کبھار مجھے 15 کھنٹے بھی کام کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں رات کو باربار اٹھنا بھی مشکل ہوتا ہے۔پیرس کا کہنا ہے کہ اس لوشن کےلگانے سے تو جادو ہوگیا۔ اب اس کی بیٹی  شام کو 7 بجے سوتی ہے اور صبح 9 بجے اٹھتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu