سکول کا بچوں کی ذہانت کی بنیاد پر وردی متعارف کرانے کا فیصلہ منسوخ

پیر 14 اگست 2017 23:44

سکول کا  بچوں کی ذہانت کی بنیاد پر وردی متعارف کرانے کا فیصلہ منسوخ

ایک سکول کے بچوں کو  ایسی وردی پہننے پر مجبور کیا جا رہا تھا، جس سے اُن کی ذہانت یا بے وقوفی ظاہر ہو۔
الفاروق سکول،  ملاپورم، بھارت نے طلباء کےلیے دوطرح کی وردی متعارف کرائی تھی۔ اس سکول نے  طلباء کے لیے دو طرح کی وردیاں متعارف کرائی تھیں  ۔سکول کی انتظامیہ کے اس فیصلے سے والدین اور طلباء دونوں پریشان ہوئے۔

(جاری ہے)

والدین پریشان  تھے کہ اُن کے بچے اس امتیازی سلوک سے جذباتی طور پر متاثر ہونگے۔
جب انتظامیہ کے اس فیصلے کی خبر پھیلی تو محکمہ تعلیم نے اس معاملےکو دیکھنے کے لیے ایک کمیٹی بنا دی، جس کے نتیجے میں سکول کے چیئرمین نےاعلان کیا ہے کہ  انہوں نے کارکردگی کی بنیاد پر وردی پہننے کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہےا ور  سکول کے پرنسپل کے خلاف کاروائی بھی کی جائے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu