ہاتھی کو شکار کرنے والے خود ہی شکار ہوگئے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 15 اگست 2017 23:48

ہاتھی کو شکار کرنے والے خود ہی شکار ہوگئے
نمیبیا میں ایک  ہاتھی  نے  شکاری کو ہی شکار کر لیا۔ شکاری ہاتھی کو گولی مارنے کی کوشش کر رہا تھا۔
46سالہ جوز مونزالویز کا تعلق ارجنٹائن سے تھا۔ وہ پرائیویٹ وائلڈ لائف ایریا میں جانوروں کے ایک غول کا پیچھا کر رہا تھا۔مونزالویز ایک آئل کمپنی میں کام کرتا تھا۔ جس وقت  ہاتھی نے اسے مارا، اس وقت وہ اپنے ایک ہم وطن اور تین نمیبین ساتھیوں کے ساتھ تھا۔

(جاری ہے)


رپورٹ کے مطابق جس وقت شکاریوں کے گروپ کو نشانہ باندھنے کو جگہ ملی اسی وقت  ہاتھی نے اُن پر حملہ کر دیا۔ حکام کو مونزالویز کی جیب سے شکار کرنے کا اجازت نامہ بھی ملا ہے۔حکام نے اس کے رشتے داروں کو اس کی موت کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ   کسی ہاتھی نے شکاری کو مارا ہو۔مئی میں  زمبابوے کی ایک شکار گاہ میں 51 سالہ تھیونس بوتھاکو بھی ہاتھی نے مرتے مرتے مار دیا تھا۔تھیونس نے جس وقت ہاتھی پر  گولی چلائی تھی، ہاتھی تھیونس کے اوپر ہی گرگیا تھا، جس کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تھیونس بھی چل بسا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu