یہودی سوئمنگ پول میں داخل ہونے سے پہلے اور بعد میں غسل کریں ورنہ۔۔۔۔ ہوٹل انتظامیہ کی یہودیوں کودھمکی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 15 اگست 2017 23:48

یہودی سوئمنگ پول میں داخل ہونے سے پہلے اور بعد میں غسل کریں ورنہ۔۔۔۔ ہوٹل انتظامیہ کی یہودیوں کودھمکی

سوئزرلینڈ کے ایک ہوٹل نے سوئمنگ بورڈ پر نوٹس لگایا کہ  اُن کے یہودی مہمان سوئمنگ پول میں داخل ہونے سے پہلے اور بعد میں غسل کریں۔ ہوٹل انتظامیہ نے مزید کہا کہ اگر یہودی ایسا نہیں کریں گے تو سوئمنگ پول کو اُن کے لیے بند کر دیا جائے گا۔
مشرقی سوئزرلینڈ کے پیراڈائز آروسا ہوٹل میں لگے اس نوٹس بورڈ کی تصویر جب فیس بک کے ذریعے وائرل  ہوئی تو سوئزرلینڈ کا محکمہ سیاحت بھی حرکت میں آ گیا۔

(جاری ہے)


محکمہ سیاحت کے ترجمان مارکوس برگر کا کہنا ہے کہ  یہ نوٹس ناقابل قبول ہے ، ایسا کرنے پر ہوٹل نے باقاعدہ معافی مانگی ہے۔مارکوس نے بتایا کہ گرما کے موسم میں بڑی تعداد میں  آرتھوڈوکس یہودی آروسا کے الپائن گاؤں میں آتے ہیں۔
مذکورہ ہوٹل کی منیجر روتھ تھومان کا کہنا ہے کہ میں نے پوسٹر پر  کچھ زیادہ ہی سخت الفاظ لکھ دئیے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الفاظ کے چناؤ میں اُن سے غلطی ہوئی  ہے اور وہ یہود مخالف نہیں ہیں۔

یہودی سوئمنگ پول میں داخل ہونے سے پہلے اور بعد میں غسل کریں ورنہ۔۔۔۔ ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu