10سالہ لڑکی نے کار چرا کر اپنی دوستوں کو شہر کی سیر کرا دی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 16 اگست 2017 23:39

10سالہ لڑکی نے کار چرا کر اپنی دوستوں کو شہر کی سیر کرا دی

شمالی ڈکوٹا کی ایک 10سالہ لڑکی نے مقامی وائی ایم سی اے سے ایک کار چرائی اور اپنی دوستوں کے ساتھ شہر میں گھومتی رہی۔
بسمارک پولیس کا کہنا ہے کہ  10سالہ لڑکی نے وائی ایم سی اے کے فٹنس سنٹر سے ایک شخص کی گاڑی کی چابیاں چرائیں اور کار میں رکھے اس شخص کے فون اور بٹوے کو باہر پھینک کر اپنی دوستوں کو لینے چلی گئی۔لڑکی نے اپنی دوستوں کو بتایا کہ وہ اپنی ایک دوست سے اس کی کار مانگ کر لائی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد سب لڑکیاں شہر میں گھومنے لگے ۔ اُن کی سیر اس وقت ختم ہوئی جب گاڑی سڑک پر بنی ایک رکاؤٹ سے ٹکرائی۔
پولیس سڑک کنارے کھڑی گاڑی کی رپورٹ ملنے کے بعد موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ لڑکیوں کا گروپ گاڑی کے گرد جمع ہے اور اس کے ٹائر تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
10سالہ لڑکی نے گاڑی کو رکاؤٹ سے ٹکرانے اور گاڑی چرانے کا اعتراف کر لیا، جس کے بعد اسے والدین کے ساتھ جانے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu