103ویں سالگرہ پر بس کمپنی نے عورت کو ساری زندگی کے لیے مفت پاس کا تحفہ دے دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 16 اگست 2017 23:39

103ویں سالگرہ پر بس کمپنی نے  عورت کو ساری زندگی کے لیے مفت پاس کا تحفہ دے دیا

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 103سالہ بوڑھی خاتون اکثر ا بس میں سفر کرتی رہتی ہیں۔ اُن کی 103 ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران انہیں بس کمپنی نے زندگی بھر کے لیے بس میں سفر کرنے کا مفت پاس دیا ہے۔
پائنلاس سن کوسٹ  ٹرانزٹ اتھارٹی نے ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں کمپنی  کے سی ای او براڈ ملر اور بورڈ چیئر ڈارڈن رائس 103سالہ باربرا ریجل کو بس کا پاس تحفے میں دے رہے ہیں۔


باربرا ہفتے میں 4 بار بس سے سفر کرتیں ہیں۔

(جاری ہے)

اُنکا کہنا ہے کہ اس مفت پاس سے اُن کے کافی پیسے بچ جائیں گے۔باربرا کا کہنا ہے کہ وہ بچ جانے والے پیسوں کو جمع کریں گی۔
براڈ ملر کا کہنا ہے کہ انہیں سو سال سے زیادہ عمر کی خاتون کو مفت پاس کا تحفہ دینے پر فخر ہیں، اس سے اُن کے روز مرہ سفر میں آسانی ہوگی۔اُن کا کہنا ہے کہ انہیں پائنلاس کاؤنٹی میں ہر کسی کی ، خاص طور پر بڑی عمر کے افراد کی ، مدد کر کے خوشی ہوگی۔
باربرا کاکہنا ہے کہ مفت بس پاس انہیں اپنی مدد کرنے والوں کی شفقت کی یاددہانی کرائے گا۔ باربرا نے مزید کہا کہ وہ  بس کمپنی والوں کے لیے دعا کرتی رہیں  گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu