چوروں نے کھدائی کرنے والے ایکسکاویٹر سے اے ٹی ایم مشین بوتھ کو توڑا اور مشین لے کر بھاگ گئے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 16 اگست 2017 23:39

چوروں نے کھدائی کرنے والے  ایکسکاویٹر سے اے ٹی ایم مشین بوتھ کو  توڑا اور مشین لے کر بھاگ گئے

برطانوی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے چوروں کے ایک گروہ کی دیدہ دلیری سے چوری کی  ایک واردات کی فوٹیج شیئر کی ہے۔ اس فوٹیج میں چوروں کو ایکسکاویٹر سے اے ٹی ایم مشین  کو توڑ کر بوتھ سے باہر نکالتے اور پھر گاڑی میں لوڈ کر کے بھاگتے دکھایا ہے۔
ڈربی شائر کانسٹیبلری نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں چوروں کو  3 اگست کو ہاتون، برطانیہ کی نسا مارکیٹ  کے باہر چوری کرتے دکھایا گیا ہے۔


ویڈیو میں  چوروں کو ایکسکاویٹر سے  اے ٹی ایم بوتھ توڑتے ، مشین باہر نکالتے اور گاڑی میں ڈال کر فرار ہوتے دکھایا  گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے موقع واردات پر کچھ افسران کو فوری طور پر بھیجا تھا لیکن   ایک چور نے پولیس افسران کو دھاتی  سلاخ پھینک کر ماری اور بھاگ گئے۔پولیس نے ویڈیو کی مدد سے عوام سے  چوروں کی شناخت میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu