دنیا کی سب سے خطرناک رولر کوسٹرکا آغاز اگلے سال کنساس سٹی کے تھیم پارک میں ہوگا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 17 اگست 2017 23:44

دنیا کی سب سے خطرناک رولر کوسٹرکا آغاز اگلے سال کنساس سٹی کے تھیم پارک  میں ہوگا

میسوری کے ایک تھیم پارک کا کہنا ہے کہ اگلے سال وہ دنیا کی تیزرفتار ترین، سب سے زیادہ ڈھلوانی اور سب سے بلند ترین  رولر کوسٹر متعارف کرائیں گے۔
1880 کی دہائی کی تھیم پر بننے والے سلور ڈالر سٹی امیوزمنٹ  پارک، برانسن  نے اعلان کیا ہے کہ اُن کی آنے والی رولر کوسٹر  سب سے مہنگی  ہوگی۔ یعنی اس کے بنانے پر 26 ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ٹائم ٹریولر نامی اس رولر کوسٹر میں 10 منزلیں ہونگی، اس میں 90 ڈگری عمودی ڈراپ کے ساتھ ساتھ ڈائیو لوپ، زیرو گریویٹی  رول اور 95 فٹ اونچی عمودی لوپ  بھی ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ رولر کوسٹر جب چل رہی ہوگی تو اس میں بیٹھے افراد 360 ڈگری پر بھی گھوم رہے ہونگے۔
سلور ڈالر اٹراکشنز کے صدر براڈ تھامس کا کہنا ہے کہ یہ بہت مزیدار اور ہیجان خیر ہوگا۔ اس رولر کوسٹر کا ڈیزائن جرمن کمپنی ماک رائیڈز نے ڈیزائن کیا ہے۔ماک رائیڈز کے مکینیکل  انجینئر ڈینس گورڈٹ کا کہنا ہے کہ  دوسری رولر کوسٹر کے مقابلے میں یہ رولر کوسٹر ایک دیوانہ پن ہے۔
ٹائم ٹریولر اس پارک میں بننے والی 57سالوں کی سب سے مہنگی پرکشش چیز ہوگی۔ اس وقت یہ رولر کوسٹر تعمیر کے مراحل میں ہے ۔ اسے 2018 کی بہار کے موسم میں لانچ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu