امریکا میں 2009ء اور نئے سال کی دہلیز پر پیدا ہونے والے جڑواں بچے اپنی سالگرہ دو علیحدہ سال میں منائیں گے

اتوار 3 جنوری 2010 12:51

امریکا میں 2009ء اور نئے سال کی دہلیز پر پیدا ہونے والے جڑواں بچے اپنی سالگرہ دو علیحدہ سال میں منائیں گے
فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔03جنوری۔2010ء) امریکا میں دو ہزار نو اور نئے سال کی دہلیز پر پیدا ہونے والے جڑواں بچے اپنی سالگرہ دو علیحدہ سال میں منائیں گے۔ ریاست فلوریڈا کے شہر ٹامپا میں دو ہزار نو کے آخری لمحات میں مارگریٹا ویلاسکو نے جڑواں بیٹوں کو جنم دیا۔

(جاری ہے)

مارسیلو اکتیس دسمبر کو آدھی رات سے قبل دنیا میں آیاجبکہ اسٹیفینو کو دو ہزار دس کے ابتدائی لمحات نے خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر ڈاکٹر کی خوشی بھی قابل دید تھی۔دونوں بچے انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں رکھے گئے ہیں کیونکہ ان کی پیدائش متوقع وقت سے دس ہفتے قبل ہوئی ہے۔ دونوں بچے صحت مند ہیں،جنہیں آٹھ ہفتوں کے بعد گھر لے جانے کی اجازت دیدی جائے گی۔ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ دونوں بچے کچھ دیر کے فرق سے پیدا ہوئے مگر ان کی سالگرہ دو الگ مہینوں میں منائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu