اٹلی میں آنے والے جوڑے کو 9 سال بعد اپنے ہیرے کی گمشدہ انگوٹھی مل گئی

ہفتہ 19 اگست 2017 23:18

اٹلی میں آنے والے  جوڑے کو 9 سال بعد اپنے ہیرے کی گمشدہ انگوٹھی مل گئی

نیوجرسی سے تعلق رکھنے والی ایک عورت  9سال پہلے اپنے شوہر کے ساتھ اٹلی آئی تو اس کی 1.1 قیراط کی ہیرے کی انگوٹھی گم ہوگئی۔اب 9 سال بعد جب وہ دوسری دفعہ آئی تو اس کی گمشدہ انگوٹھی اسے مل گئی ہے۔
مارگریٹ مسل اور اس کا شوہر جسٹن  اپنی فیملی کے ساتھ 9 سال پہلے اٹلی آئے تھے، اس وقت مارگریٹ کی انگوٹھی یہاں کھو گئی تھی۔
جسٹن کا کہنا ہے کہ جس دن انگوٹھی گم ہوئی، اس دن گرمی تھی اور مارگریٹ کی انگلی میں انگوٹھی ڈھیلی ہو رہی تھی اور گر گئی۔

انگوٹھی کے گر کر گم ہونے کا مارگریٹ کو احساس تک نہ ہوا۔ مارگریٹ باہر سے آکر سو گئی ، جب وہ سونے کے بعد جاگی تو اسے معلوم ہوا کہ اس کی انگوٹھی گم ہو چکی ہے۔مارگریٹ اور جسٹن واپس نیوجرسی چلے گئے اور ایک نئی انگوٹھی خرید لی، جبکہ پرانی انگوٹھی بس ایک یاد بن گئی۔

(جاری ہے)

تاہم جب دو ہفتے پہلے وہ واپس آئے تو انہیں  اپنی گم شدہ انگوٹھی مل گئی۔
جسٹن کا کہنا ہے کہ  وہ اٹلی میں مارگریٹ کے خاندانی گھر کے پورچ  میں بیٹھے ہوئے تھے کہ جسٹن کی نگاہ  رستے سے ہٹ کر کسی چمکتی چیز پر پڑی۔

جسٹن اپنی بیوی سے کہتا رہا کہ مارگریٹ کیا تم نے دیکھا، کیا تم نے دیکھا ،  سائیڈ واک سے چمک نظر آ رہی ہے۔
اس وقت مارگریٹ  کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ انگوٹھی وہاں ہو سکتی ہے۔ اس نے سوچا جسٹن پاگل ہو گیا ہے یا پھر مذاق کر رہا ہے۔جسٹن نے ایک سکریو ڈرائیو اٹھایا اور سائیڈ کی زمین ذرا سا کھودا تو انگوٹھی اس کے ہاتھ میں آ گئی۔جسٹن نے بعد میں بتایا کہ وہ اسے کوئی چمکتا سکہ سمجھا تھا۔ اس کے بھی گمان میں نہیں تھا کہ اُن کی گمشدہ انگوٹھی ہو سکتی ہے۔
مارگریٹ کا کہنا ہے کہ انگوٹھی اپنی اصل جگہ یعنی اس کی انگلی میں آ چکی ہے  جبکہ دوسری خریدی ہوئی انگوٹھی  وہ اپنے بچوں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu