دنیا کی دوبڑی ایٹمی طاقتوں میں ہونے والی انوکھی لڑائی، جو میزائیلوں ، بموں یا گولیوں سے نہیں بلکہ پتھروں سے لڑی گئی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 21 اگست 2017 23:46

دنیا کی دوبڑی ایٹمی طاقتوں میں ہونے والی انوکھی لڑائی، جو میزائیلوں ، بموں یا گولیوں سے نہیں بلکہ پتھروں سے لڑی گئی

پچھلے ہفتے  بھارت اور چینی کے سرحدی محافظوں کے درمیان  ہونے والی انوکھی لڑائی کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ اس سے پہلے ایک بھارتی جنرل نے دعویٰ کیا تھا کہ  چینی فوج نے دو بار سرحد عبور کرنے کی کوشش کی لیکن بھارتی فوج نے انہیں روک دیا۔

(جاری ہے)

جنرل نے مزید کہا تھاکہ  چینی سرحدی محافظوں نے بھارتی سرحدی محافظوں پر پتھروں سے حملہ کیا تھا لیکن صورتحال جلد ہی قابو میں آگئی۔

اسی لڑائی کی ویڈیو اب سامنے آگئی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ 15 اگست کو ہونے والی لڑائی میں چینی اور بھارتی فوجی   جھیل پانگونگ کے کنارے ایک دوسرے پر پتھر اٹھا اٹھا کر مار رہے ہیں۔ایسا صرف  چینی فوج نے نہیں کیا تھا بلکہ بھارتی اور چینی فوجی دونوں ہی ایک دوسرے پر پتھراؤ کر رہے تھے۔
اس واقعے کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu