10 دلچسپ نفسیاتی حقائق

Ameen Akbar امین اکبر منگل 22 اگست 2017 20:12

10 دلچسپ نفسیاتی حقائق

1.    وہ طالب علم جو اپنے نوٹس لیپ ٹاپ پر ٹائپ کرتے ہیں کے مقابلے میں وہ طالب علم جو اپنے نوٹس خود اپنے ہاتھ سے لکھتے ہیں، انہیں نوٹس زیادہ لمبے عرصے تک یاد رہتے ہیں اور انہیں موضوع کی زیادہ بہتر سمجھ ہوتی ہے۔ اس لیے نوٹس لیپ ٹاپ پر ٹائپ کرنے کے بجائے کوشش کریں اپنی نوٹ بک میں خود تحریر کریں۔
2.    زیادہ سے زیادہ کی توقع یا امید رکھنا بہتر پرفارمنس کی وجہ بنتا ہے۔

دوسری جانب محدود یا کم توقعات اور ناامیدی کم تر پرفارمنس کا باعث بنتی ہے۔
3.    غیر مادری زبان میں سوچنے سے فیصلہ سازی کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے اور آپ بہتر نتیجے تک پہنچ پاتے ہیں۔
4.    اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو دستر خوان پر نیلے رنگ والا کھانا رکھیں۔ چونکہ نیلے رنگ والی سبزیاں اور فروٹ بہت کم تعداد میں ہیں، اس لیے نیلے رنگ والی اشیاء کھانے کی ہماری خواہش بھی کم ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

کھانے کو نیلا کرنے کے لیے کھانے والا رنگ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
5.    خود کلامی آپ کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت اور ذہنی قوت میں اضافہ کرتی ہے۔
6.    غصے، غم اور دکھ کی کیفیت کو چھپانے کے بجائے اس کا اظہار کرنے سے دماغی سکون میسر آتا ہے۔
7.    روزانہ کی بنیاد پر سیلف کنٹرول کی ورزش جیسے اپنے اٹھنے بیٹھنے کے انداز میں بہتری کرنا، بول چال کے انداز میں تبدیلی کرنا آہستہ آہستہ سیلف کنٹرول کی صلاحیت میں بہتری پیدا کرتا ہے۔


8.    اپنے بچوں سے سختی کے ساتھ پیش آنے والے والدین دراصل اپنے بچوں کو جھوٹ بولنے والا بنا دیتے ہیں کیونکہ وہ بچہ جو سچ بولنے سے ڈرتا ہے وہ جھوٹ بولنے کے نت نئے طریقے ڈھونڈ نکلاتا ہے تاکہ سزا سے بچ سکے۔
9.    خود کوکسی دوسرے کا پسندیدہ بنانے کے لیے اس کی مدد نہ کریں، بلکہ اسے اپنی مدد کرنے کے لیے آمادہ کریں۔
10.    ہمیشہ خوش نظر آنے یا خوش رہنے کا دباؤ دراصل آپ کو افسردہ اور غمگین کرتا ہے۔ جبکہ اپنے دکھ اور غم کو قبول اور محسوس کرنا آپ کے اپنے لیے بہتر ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu