چور فورک لفٹر سے اے ٹی ایم مشین اکھاڑ کر لے گئے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 22 اگست 2017 21:48

چور فورک لفٹر سے اے  ٹی ایم مشین  اکھاڑ کر لے گئے

آرکنساس  میں پولیس نے  سیکورٹی کیمرہ  فوٹیج شیئر کی ہے۔ اس فوٹیج میں چوروں کو ڈرائیو تھرو میں لگی  اے ٹی ایم مشین کو  فورک لفٹر سے اٹھاتے اور ٹرک  میں ڈال کر لے جاتے دکھایا گیا ہے۔
کونوے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے فیس بک پر ایک ویڈیو  پوسٹ کی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں  ایک چور کو فورک لفٹر سے اے ٹی ایم اکھاڑتے اور پھر ٹرک پر لوڈ کر کے بھاگتے دکھایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرسٹ سروس بنک  کے ایک اہلکار نے اگلے دن آکر ڈرائیوتھرو ایریا کو دیکھا تو اے ٹی ایم مشین کو  غائب پایا۔سیکورٹی کیمروں  کی فوٹیج دیکھنے سے پتا چلا کہ چوری کی واردات 3 بجے ہوئی تھی۔
پولیس کا شبہ ہے کہ چور تعمیراتی صنعت سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu