مالکوں کے مرتے ہی بلیاں لکھ پتی ہوگئیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 23 اگست 2017 23:51

مالکوں کے مرتے ہی بلیاں لکھ پتی ہوگئیں

نیویارک میں رہنے والا بلیوں کا ایک جوڑا پرتعیش زندگی کے مزے لوٹ رہا ہے اور کیوں نہ لوٹے ، ان کی مالکن  نے ان کے لیے 3 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم جو چھوڑی ہے۔
ایلن فرے ووٹر کا انتقال 88 سال کی عمر میں ہوا۔ اُن کی کوئی اولاد نہیں تھی جس کے لیے وہ 3 ملین ڈالر کی جائیداد چھورتی۔انہوں نے  اس 3 ملین کی جائیداد میں سے اپنے تنہائی کے ساتھیوں ٹرائے اور ٹائیکر کے لیے 3 لاکھ  لاکھ ڈالر کا فنڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

اب ان بلیوں کی دیکھ بھال وہ دو افراد کرتے ہیں، جو کبھی ایلن کی دیکھ بھال کرتے تھے۔ بلیوں کی خوراک، دیکھ بھال، صحت اور دوسرے تمام اخراجات فنڈ سے پورے ہوتے ہیں۔
ایلن کی تو کوئی اولاد نہیں تھی لیکن ٹینیسی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص لیون شیپارڈ کو 2013 میں  خبروں میں اس وقت جگہ ملی جب انہوں نے  اپنے 5بچوں، 12 پوتوں  ، پوتیوں اور 6 پڑپوتوں پوتیوں کی بجائے ڈھائی لاکھ ڈالر کی جائیداد اور 4270 مربع فٹ کا گھر کا  اپنی بلیوں فریسکو اور جیک کے نام کر دیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu