نظام شمسی سے متعلق 10 حیران کن حقائق

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 24 اگست 2017 19:14

نظام شمسی سے متعلق 10 حیران کن حقائق

1.    نظام شمسی کے  کل مادے  کا 99.86 فیصد صرف سورج پر مشتمل ہے۔
2.    زہرہ کو  اپنے ہی گرد گھومنے میں 243 زمین دن لگتے ہیں جبکہ اسے سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرنے میں 224.65 زمینی دن لگتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ زہرہ کا ایک دن اس کے ایک سال سے بھی بڑا ہوتا ہے۔
3.    زحل کی اوسط کثافت اتنی کم ہے کہ یہ پانی پر تیر سکتا ہے۔
4.    چار ارب سال پہلے مریخ کی فضا میں بھی آکسیجن کی بہت زیادہ مقدار موجود تھی۔


5.    سورج پر بہت زیادہ شور ہے۔زمین اور سورج کے بیچ خلا ہونے کے باعث یہ شور زمین تک نہیں پہنچتا ہے۔ اگر زمین  اور سورج کے بیچ میں ہوا یعنی واسطہ ہوتو ہمیں زمین پر یعنی 92 ملین میل کے فاصلے پر ہونے کے باوجود 125 ڈیسی بل شور سنائی دےگا۔جو انسانوں کے لیےکافی نقصان دہ ہے
6.    مریخ کا اولیمپس مونس پہاڑ نظام شمسی کا سب سے اونچا پہاڑ ہے۔

(جاری ہے)

اس کی بلندی تقریباً 22 کلومیٹر ہے۔ یہ ماونٹ ایورسٹ سے بھی تین گنا  بڑا ہے۔ 19ویں صدی کے خلائی ماہرین بھی اس پہاڑ کے متعلق جانتے تھے۔یہ پہاڑ اتنا اونچا اور بڑا ہے  اس پر کھڑے ہو کر کسی کو معلوم ہی نہیں ہوگا کہ وہ پہاڑ پر کھڑا ہے۔
7.    مشتری نظام شمسی کا ویکیوم کلینر  ہے۔ اس کی کشش بہت زیادہ ہے۔ یہ اتنی  زیادہ ہے کہ چھوٹے موٹے سیارے خود بخود ہی اس کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔

سیاریوں کے مشتری سے ٹکڑانے کاتناسب زمین کے مقابلے میں 2 ہزار سے 8 ہزار گنا زیادہ ہے۔
8.    نیپچون وہ سیارہ ہے جہاں نظام شمسی میں سب سے تیز ہوا چلتی ہے۔یہاں ہواؤں کے جھکڑ 2100 کلومیٹر فی گھنٹہ یا 1305 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتے ہیں۔
9.    زہرہ سیارے پر دھات برستی ہے جبکہ زحل اور مشتری پر ہیروں کی بارش ہوتی ہے۔
10.    سائنسدانوں کا خیال ہے کہ نظام شمسی میں ایک 9واں سیارہ بھی ہے جو زمین سے 10 گنا بڑا ہے۔ اگرچہ سائنسدان اسے تلاش نہیں کر سکے لیکن اس کی موجودگی کا پتا اس کے گریوٹیشنل ایفکٹس سے لگایا جا سکتاہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu