کنگ فو کے چینی ماہر نے ہاتھ مار کر ٹیڑھا رینچ سیدھا کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 26 اگست 2017 23:56

کنگ فو کے چینی ماہر نے  ہاتھ مار کر ٹیڑھا رینچ  سیدھا کر دیا
ایک چینی شخص نے  اپنی کنگ فو کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سےو ار کر کے  ایک ٹیڑھے رینچ کو سیدھا کر لیا۔
13اگست کو لیانیونگانگ، جیانگسو میں چاؤ یانیونے اپنے ہاتھ کی پشت کو ٹیڑھے رینج پر مار کر رینچ کو سیدھا کر دیا۔

(جاری ہے)

چاؤ نے جب پہلی بار رینچ کو مارا تو اُن کے ہاتھ میں کافی درد ہوا لیکن پھر انہوں نے مسلسل ہاتھ سے مار مار کر رینچ کو  سیدھا کر دیا۔
چاؤ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 30سالوں کنگ فو کی مشق کر رہے ہیں۔


Browse Latest Weird News in Urdu