شاپنگ مال سے ملنے والی پستول کو چیک کرنے کے لیے ایک عورت نے فائر کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 28 اگست 2017 23:52

شاپنگ مال سے ملنے والی پستول کو چیک کرنے کے لیے ایک عورت نے فائر کر دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بچے کو اٹلانٹا کے شاپنگ مال سے پستول ملی۔ماں نے  کھلونا پستول یا اصل پستول دیکھنے کے لیے اس سے فائر کر دیا۔
نیوز آؤٹ لٹس کے مطابق یہ پستول لینوکس سکوائر، بک ہیڈ، اٹلانٹا  میں ایڈیڈاس سٹورکے ڈریسنگ روم میں بینچ کے نیچے پڑی تھی۔10سالہ لڑکے نے اسے دیکھا تو کھلونا پستول سمجھا۔

(جاری ہے)


اٹلانٹا پولیس کی ترجمان سٹیفی براؤن کا کہناہ ے کہ ماں نے بچے سے پستول لی اور ٹریگر دبا دیا، جس سے ایک فائر ہوا۔
مس براؤن کا کہنا ہے کہ فائر کے کوئی زخمی نہیں ہوا لیکن ڈریسنگ روم کی دیوار تھوڑی سے خراب ہوئی ہے۔پولیس نے عورت کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا تاہم پستول کےحوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu