قبروں پر رکھے پھول کھانے پر کونسل نے خرگوشوں کو گولی مارنے کے احکامات دے دئیے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 28 اگست 2017 23:52

قبروں پر رکھے پھول کھانے پر کونسل نے خرگوشوں کو گولی مارنے کے احکامات دے دئیے

کمبریا میں  قبرستاتوں میں قبروں پر سوگواروں کی طرف سےرکھنے جانے والے پھول کھانے پر  خرگوشوں کو گولی مارنے کے احکامات دے دئیے گئے ہیں۔
جانوروں سے محبت کرنے والے الرڈال کونسل  کے اس فیصلے پر سخت برہم ہیں۔ کونسل کے فیصلے کے بعد کوکماؤتھ میں رائفل  استعمال کر کے قبرستانوں سے خرگوشوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔
کوکماؤتھ قبرستان میں  اس سال 30 خرگوش قتل کیے گئے ، اس کے علاوہ میری پورٹ قبرستان میں بھی قبروں پر رکھے پھول کھانے کی شکایت پر خرگوشوں کا قتل عام جاری ہے۔


بہت سے مقامی افراد خرگوشوں کے اس طرح قتل کو ظلم قرار دے رہے ہیں لیکن کونسل کا کہنا ہے کہ  سوگوار تازہ رکھے ہوئے پھولوں کےکھائے جانے پر مزید پریشان ہوتے ہیں، اسی وجہ سے خرگوشوں کو مارنے کا فیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ انہیں اس مسئلے کا کوئی حل سمجھ نہیں آ رہا۔

(جاری ہے)


کونسل نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ  انہوں نے خرگوشوں سے نپٹنے کے لیے ایک لائسنس یافتہ کنٹریکٹر کی خدمات حاصل کی ہیں کیونکہ خرگوشوں کے بنائے ہوئے گڑھے   حفاظت نقطہ نظر سے خطرناک ہیں۔
کونسل کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے آئینی فرائض میں علاقے میں خرگوشوں کی تعداد پر قابو رکھنا بھی شامل ہیں۔کونسل کی ترجمان کا کہنا ہے کہ  پورے ملک میں خرگوشوں پر قابو پانے کے لیے اسی طرح کےاقدامات کیےجا رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu