دنیا کا وزنی ترین اور سب سے بڑا سموسہ بے گھر افراد میں بانٹ دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 اگست 2017 13:24

دنیا کا وزنی ترین اور سب سے بڑا سموسہ بے گھر افراد میں بانٹ دیا گیا
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اگست 2017ء) : حال ہی میں دنیا کا سب سے وزنی اور بڑا سموسہ تیار کیا جسے دنیا بھر میں کافی پذیرائی ملی ۔ لیکن اس سموسے کو تیار کرنے والوں نے اس سموسے کو بے گھر افراد میں بانٹ دیا جس کے بعد ان کے اس اقدام کی خوب تعریف بھی کی گئی۔ اس وزنی ترین سموسے کا وزن 337 پاؤنڈز تھا۔

(جاری ہے)

گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ''مسلم ایڈ یوکے'' کے بیس رضاکاروں نے مشرقی لندن میں ایک مسجد میں اس سموسے کو 15 گھنٹوں میں تیار کیا۔

دنیا کے وزنی ترین سموسے میں آلو، پیاز، مٹر اور دیگر اجزا کی فلنگ کی گئی۔ جس کے بعد اس سموسے کو ڈیپ فرائی کیا گیا۔ گذشتہ ورلڈ ریکارڈز کو مات دینے کے بعد اس وزنی سموسے کو بے گھر افراد کے مابین بانٹ دیا گیا۔ جس کی سوشل میڈیا صارفین سمیت کئی کمیونٹیز نے بھی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu