امریکا میں واقع ہزاروں پل کسی بھی وقت ٹوٹ کر گر سکتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 30 اگست 2017 18:13

امریکا میں واقع ہزاروں پل کسی بھی وقت ٹوٹ کر گر سکتے ہیں

امریکا کے 18 ہزار پُل اس وقت فریکچر کریٹیکل(fracture critical) ہیں۔ اس سے مراد ایسے پل ہوتے ہیں، جن کے ڈھانچے کے ایک حصے پر بہت زیادہ دباؤ آجائے تو اس حصے کے ٹوٹنے سے پورا پل ہی ٹوٹ جاتا ہے۔یعنی ایسے پل کے ڈھانچےکا  ایک حصہ ٹوٹنے پر باقی پل کا بوجھ دوسرے حصے نہیں سنبھالتے ، جس  کی وجہ سے پورا پل ہی گر جاتا ہے۔واشنکٹن میں فریکچر کریٹکل  درجہ بندی کے پلوں کی تعداد 200 سےزیادہ ہے۔

(جاری ہے)


اسی درجہ بندی کے حامل ایک پل I-35W مسیسپی ریور برج پر بھی ایک حادثہ پیش آیا تھا، جس کی وجہ سے یہ پل گر گیا تھا۔  8رویہ پرمشتمل سٹیل  کے کھمبوں سے بنا یہ قینچی نما پل مینیسوٹا میں دریائے   مسیسپی پر بنا ہوا  تھا۔ اس پل کی تعمیر کا آغاز 1964 میں ہوا جبکہ اسے 1967 میں ٹریفک کےلیےکھول دیا گیا ۔1993 سے اس پل کا ہر سال معائنہ ہوتا تھا۔ اسے 1990 اور 2005 میں 75 ہزار دوسرے پلوں کے ساتھ ناقص ڈھانچے کا حامل پل قرار دیا گیا۔
1 اگست 2007 کو شام میں رش کے اوقات میں یہ پل  اچانک  گر گیا، جس سے 13 افراد ہلاک اور 145 زخمی ہوگئے۔

Browse Latest Weird News in Urdu