چینی کمپنی 4ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہائپر لوپ ٹرین بنائے گی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 30 اگست 2017 23:35

چینی کمپنی 4ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہائپر لوپ ٹرین بنائے گی

چین میں اس وقت کافی تیز رفتار ٹرینیں بن چکی ہیں لیکن انہیں350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر چلایا جاتا ہے۔چین اب ایک ایسی ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے، جس سے ٹرین کی رفتار 4 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھائی جا سکے گی۔ یعنی اس ٹرین میں لاہور سے کراچی جتنا  سفر 15 سے 20 منٹ میں ممکن ہو جائے گا۔
چائنا ایروسپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن ، جو چین کی  ایک بڑی  خلائی کنٹریکٹر ہے، نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایسی ٹیکنالوجی پر تحقیق شروع کر دی ہے، جس سے زمین پر سپرسانک سپیڈ پر ٹرین چلائی جا سکیں گی۔

(جاری ہے)


ممکنہ طور پر یہ سسٹم اس دہائی کے شروع میں ایلن مسک کے متعارف کرائے گئے سسٹم ہائپر لوپ جیسا ہے، جس میں  مسافر  کم پریشر والی ٹیوب میں ایک کیپسول کےذریعے اڑتے ہوئے سفر کر سکیں گے۔
چینی کمپنی اس ٹرین کو ایک دم 4 ہزار کلومیٹر کی رفتار پر نہیں چلائے گی۔ اسے پہلے مرحلے پر 1 ہزار کلومیٹر کی رفتار پر چلایا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں اسے 2 ہزار کلومیٹر اور تیسرے مرحلے پر اسے 4 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جائے گا۔یہ رفتار شہری ہوابازی کے جہازوں کی رفتار سے 5 گنا زیادہ ہے۔

چینی کمپنی 4ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہائپر لوپ ٹرین ..

Browse Latest Weird News in Urdu