کے ایف سی پر اب مسکرا کر بھی ادائیگی کی جا سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 5 ستمبر 2017 18:40

کے ایف سی پر اب مسکرا کر بھی ادائیگی کی جا سکتی ہے

شنگھائی۔ مشرقی چین کے شہر  ہانگزہو میں کے ایف  سی کے صارفین اب ایک نئے طریقے یعنی صرف مسکرا کر ادائیگی کر سکتے ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ صارفین مسکرائیں گے اور ان سے بل وصول نہیں کیا جائے گا۔ اصل میں اس فرنچائز پر چہرے کی شناخت کے لیے سمائل ٹو پے  سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، جس سے رقم صارفین کے اکاونٹ سے چارج کی جا سکتی ہے۔اس سسٹم کو متعارف کرانے کا مقصد نوجوان صارفین کی توجہ حاصل کرنا ہے، جو ذائقے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے استعمال کو پسند کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


کے ایف سی کے اس سٹور پر آنے والے صارفین  آرڈر کیاسک پر مسکراتے ہوئے اپنا چہرہ سکین کر کے ادائیگی کر سکتے ہیں۔ یہاں صارفین کو اپنے فون نمبر کا بھی اندراج کرنا ہوتا ہے، جس کا مقصد یہ ہے  کہ لوگ سسٹم کو دھوکا نہ دے سکیں۔
یہ سمائل ٹو پے سسٹم تھری ڈی کیمرے  اور زندگی  کی شناخت  کا سسٹم استعمال کرتے ہوئے  تصاویر یا ویڈیو سے سسٹم کو ان لاک کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیتا ہے۔
کے ایف سی کی طرح اس کے حریف میکڈونلڈ کی طرف سے بھی نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں بھی ملتان کی ایک  فاسٹ فوڈ آؤٹ لٹ پر سروس فراہم کرنے کے لیے روبوٹ استعمال کیا جا رہا ہے۔

کے ایف سی پر اب مسکرا کر بھی ادائیگی کی جا سکتی ہے

Browse Latest Weird News in Urdu