عورت نے گلی میں بچے کو جنم دیا۔ بچے اور سودا سلف کو اٹھایا اور گھر چلی گئی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 5 ستمبر 2017 19:37

عورت نے گلی میں بچے کو جنم دیا۔ بچے اور سودا سلف کو اٹھایا اور گھر چلی گئی

چین کے صوبے گوانگڈونگ کے شہر ینفو میں ہفتے کے دن کے   ایک عورت نے گلی میں ہی ایک بچے کو جنم دے دیا۔چینی سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کے مطابق  یہ عورت گھر سے خریداری کے لیے نکلی تھی ۔ وہ سودا سلف لے کر  گھر آ رہی تھی کہ گلی میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ اس دوران وہاں موجود   کچھ عورتوں نے بھی اُس کی مدد کی۔

(جاری ہے)

وہاں موجود لوگوں نے کارڈ شیٹ اور کرسیاں فراہم کیں۔  کچھ دیر کے بعد طبی عملے کے ساتھ ایمبولینس بھی وہاں آگئی۔ طبی عملے  نے نوزائیدہ بچے کی دیکھ بھال کی۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کچھ دیر بعد یہ عورت اپنے ایک ہاتھ میں اپنے نوزائیدہ بچے اور دوسرے ہاتھ میں سودا سلف کا بیگ اٹھائے چلتی ہوئی گھر  جا رہی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu