پائلٹ نے دوبئی پر پرواز کی خطرناک سیلفی شیئر کر دی۔ یہ حقیقی ہے یا جعلی؟

Ameen Akbar امین اکبر منگل 5 ستمبر 2017 21:55

پائلٹ  نے دوبئی پر پرواز کی  خطرناک سیلفی شیئر کر دی۔ یہ حقیقی ہے یا جعلی؟

ایک پائلٹ نے دوبئی پر پرواز کرتے ہوئے بنائی گئی اپنی خطرناک سیلفی شیئر کی ہے۔ انسٹا گرام صارف  Pilotgansoنے اپنی ایک غیر معمولی سیلفی شیئر کی ہے، جس میں وہ دوبئی پر پرواز کرتے ہوئے کاک پٹ سے نکل کر سیلفی بنا   رہے ہیں۔ اس سیلفی کو اب تک 15 ہزاار سے زیادہ بار لاک کیا جا چکا ہے۔اس سیلفی کو جہاں کئی لوگوں نے خوب سراہا وہاں بہت سے صارفین نے آسانی سے پتا چلا لیا کہ یہ تصویر جعلی ہے۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے ہوابازی کے فورم پر جہاز کی سمت ، سائے اور بہت سی دوسری تیکنیکی خامیوں کی  وجہ سے نشاندہی کی کہ یہ تصویر جعلی ہے اور کسی طرح دوبئی کی فلائنگ سکیم سے مطابقت نہیں رکھتی۔
اس تصویر کے کیپشن  میں پائلٹ نے یہ بھی لکھا ہے کہ میں آپ کو پتا لگنے دوں گا کہ یہ تصویر جعلی ہے۔ لیکن پائلٹ کے  اس اعتراف کے باوجود بہت سے لوگ اس پائلٹ کی تعریف کر رہے ہیں یا اسے اس طرح جہاز اڑانے پر  تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu