84سالہ پڑ دادا دنیا کے عمر رسیدہ ترین مرد باڈی بلڈر بن گئے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 7 ستمبر 2017 23:39

84سالہ پڑ دادا دنیا کے عمر رسیدہ ترین مرد باڈی بلڈر بن گئے

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے پڑدادا 2018 کی گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بطور عمررسیدہ ترین مرد باڈی بلڈر کے شامل ہونگے۔
جم آرنگٹن 1932 میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ 84 سال کی عمر میں بھی باڈی بلڈنگ کرتے ہیں اور  باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں شریک ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

 
جم کے مطابق گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونا دنیا کے سو بڑے باڈی بلڈرز کی فہرست  میں شامل ہونے سے  سو گنا بہتر ہے۔جم 70 سالوں سے باڈی بلڈنگ کر رہے ہیں۔ وہ اب تک 62 مقابلوں میں حصہ لے کر 16 مقابلے جیت چکے ہیں۔
جم 2015 میں ہی عمر رسیدہ ترین باڈی بلڈر بن چکے تھے لیکن انہوں نے پٹس برگ، پین میں ہونے والے مقابلے میں شرکت کر کے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu